پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنخواہوں میں مزید لاکھوں روپے کا اضافہ کا اعلان

پیر 25 اپریل 2016 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) پی آئی اے کے اربوں کے خسارے کے باوجود لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے پائلٹوں کی تنخواہوں میں مزید لاکھوں روپے کا اضافہ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں گزشتہ 5 سال سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا لیکن پائلٹوں اور فرسٹ آفیسرز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی کے طیارے بوئنگ 777 کے پائلٹ کی تنخواہ میں ڈیڑھ لاکھ جبکہ طیارے کے فرسٹ آفیسر کی تنخواہ میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بوئنگ 320 اور بوئنگ 310 کے پائلٹوں کی تنخواہوں میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے فی کس اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ بوئنگ 320 کے فرسٹ آفیسر کی تنخواہ میں 60 ہزار اور بوئنگ 310 کے فرسٹ آفیسر کی تنخواہ میں 66 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :