وزیر داخلہ چوہدری نثار غیر ملکی دور ہ مکمل کرنے کے بعد علی خان 28اپریل کووطن واپس پہنچیں گے

پیر 25 اپریل 2016 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 28اپریل کو غیر ملکی دورے سے واپس آئیں گے، وزیرداخلہ کا یہ پہلا طویل غیر ملکی دورہ ہے جس میں وہ نجی اور سرکاری امور نمٹا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسداد منشیات سے متعلق عالمی کانفرنس میں خطاب سمیت مختلف معاہدوں سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد چوہدری نثار کا یہ دوسرا غیر ملکی دورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :