حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،سابق امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین

پیر 25 اپریل 2016 20:21

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) سابق امیر جماعت اسلامی ضلع سوات و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ، ہر طرف سے چورچور اورکرپشن کی اوازیں بلند ہورہی ہے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے ،قوم کے بچے تعلیم ، صحت اور صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے بچے عیاشی کررہے ہیں ،نوجوانوں کو منظم کرکے ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے خواجہ آباد، ملابابا اور شاہدرہ مینگورہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کی قیادت ہر قسم کرپشن سے پاک ہے ملک کو اہل اور دیانتدار قیادت جماعت اسلامی ہی فراہم کرسکتی ہے ، نوجوانوں کو منظم کرکے آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ملک میں پائیدار تبدیلی لائیں گے انہوں نے کہاکہ قوم کے بچے تعلیم ، صحت اور صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے بچے پانامہ میں قوم کی پیسوں سے عیاشی کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :