انگلینڈ اور سربیا کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کوارٹر فائنل 15 جولائی سے شروع ہو گا

اینڈی مرے کی برطانوی ٹیم نے جاپان کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل دفاع مہم کا جاندار انداز سے آغاز کیا تھا

پیر 25 اپریل 2016 19:37

انگلینڈ اور سربیا کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کوارٹر فائنل 15 جولائی سے شروع ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) دفاعی چیمپئن برطانیہ اور سربیا کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کوارٹر فائنل 15 سے 17 جولائی تک بلغراد میں کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اینڈی مرے کی برطانوی ٹیم نے جاپان کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل دفاع مہم کا جاندار انداز سے آغاز کیا تھا اور دوسری جانب عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کی سربین ٹیم نے قزاخستان کو 3-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

برطانیہ کو کوارٹر فائنل میں سربیا کا چیلنج درپیش ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی 15 سے 17 جولائی تک بلغراد میں کلے کورٹ پر کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیمیں آخری بار 2006ء میں مدمقابل آئیں تھی جس میں سربین ٹیم نے کامیابی سمیٹی تھی اور جوکووچ نے دونوں میچز میں فتوحات حاصل کی تھیں۔ ۔