قائد اعظم بین الصوبائی گیمز ، پہلے سیمی فائنل میچ میں اسلام آبادنے بلوچستان کو 2-1سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 25 اپریل 2016 19:22

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز ، پہلے سیمی فائنل میچ میں اسلام آبادنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) اسلام آباد میں جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں اسلام آبادنے بلوچستان کو 2-1سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس کے نصیربندہ ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں اسلام آباد اوربلوچستان کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیاجس میں اسلام آباد کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں پہنچ گئے۔ اسلام آباد کی جانب سے دو گول طیبہ نے کئے جبکہ بلوچستان کی طرف سے واحد گول انعم نے کیا۔

متعلقہ عنوان :