ٹوکیو میں 2020ء میں ہونے والے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کھیلوں کے لوگو جاری

پیر 25 اپریل 2016 19:18

ٹوکیو میں 2020ء میں ہونے والے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کھیلوں کے لوگو ..

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء)ٹوکیو میں سنہ 2020 میں ہونے والے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کھیلوں کے ’امبلم‘ یا نشانات باضابطہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔جاپان میں اولمپکس کے منتظمین نے پیر کو یہ لوگوز جاری کیے ہیں۔یہ نیا لوگو اس پہلے لوگو کی جگہ لے گا جسے گذشتہ سال اس لیے مسترد کر دیا گیا تھا کہ اس کے ڈیزائنر پر ڈیزائن چوری کرنے کا الزام لگا تھا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ نئے ڈیزائن میں روایتی جاپانی رنگوں اور نمونوں کا استعمال کرتے ہوئے کھیل کی مختلف ثقافتی ’تھیم‘ کو پیش کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس میں کثرت میں وحد کا پیغام پنہاں ہے‘ اور ان کھیلوں کے ذریعے ’تنوع کو فروغ دیے جانے کی کوشش ہے تاکہ اس پلیٹفارم پر دنیا کو جوڑا جا سکے۔

(جاری ہے)

نئے لوگو کے ڈیزائنر آساؤ ٹوکولو نے کہا کہ جب انھیں یہ پتہ چلا کہ وہ یہ مقابلہ جیت گئے ہیں تو ان کے ’دماغ نے کام کرنا بند کر دیا۔

انھوں نے کہا کہمیں نے اس میں بہت محنت اور وقت صرف کیا ہے جیسے یہ میرا بچہ ہو۔پہلے والے لوگو کو اس وقت مسترد کر دیا گیا جس میں بلجیئم کے فنکار اولیویئر ڈیبی نے کہا تھا کہ یہ ان کے ایک تھیئٹر کے لوگو کی نقل ہے۔اولمپکس مقابلوں کی کمیٹی نے چوری کے الزام پر یقین نہیں کیا لیکن انھوں نے اسے اس لیے مسترد کردیا کہ اس پر بہت زیادہ شک و شبہ ہونے لگا تھا۔