وزیراعظم نے کوٹلی کیلئے جہلم ریور تا میر پور موٹروے بنانے اور ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا،پاکستان میں غربت کے خاتمے اور ترقی کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ ضروری ہے،دہشت گردی کی لعنت کو اگلے دوسالوں میں ختم کردینگے،آج کا کراچی پہلے کی نسبت کئی زیادہ بہتر ہے،تین بجلی کے منصوبے لگائے،بجلی کے منصوبوں میں 100ارب روپے ملک کے بچائے ہیں،ملک میں لوڈشیڈنگ بہت کم ہوگئی ہے،2018ء میں مکمل لوڈشیڈنگ ختم کردینگے،کسی کی کردار کشی کرنے نہیں آیادل میں بہت سی باتیں ہیں،ہم دھرنوں اور جھوٹ بولنے والی سیاست نہیں کرتے ، نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیے ہیں۔وزیراعظم محمد نواز شریف کا کوٹلی ستیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 اپریل 2016 16:50

وزیراعظم نے کوٹلی کیلئے جہلم ریور تا میر پور موٹروے بنانے اور ہسپتال ..

کوٹلی ستیاں( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25اپریل۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور ترقی کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ ضروری ہے،دہشت گردی کی لعنت کو اگلے دوسالوں میں ختم کردینگے،دہشتگردی کے خاتمے پر پاکستان کی فوج اور تمام فورسز کی قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں،ہماری بہادر فوج دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے،ملک میں لوڈشیڈنگ بہت کم ہوگئی ہے،2018ء میں مکمل لوڈشیڈنگ ختم کردینگے،کراچی کی تین سال قبل کی ٹی وی فلمیں دیکھیں توپتا چلتا ہے کہ آج کا کراچی پہلے کی نسبت کئی گنابہتر ہے،کراچی میں امن قائم ہونے سے بزنس شروع ہوگیا ہے،تین بجلی کے منصوبے لگائے،جس میں 100ارب روپے ملک کے بچائے ہیں،ہم دھرنوں اور جھوٹ بولنے والی سیاست نہیں کرتے ،نہ ہی ہم پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کی سیاست کرتے ہیں، نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوٹلی ستیاں میں عوامی جلسے سے خطاب میں جہلم ریور تا میر پور موٹروے بنانے اور کوٹلی میں ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہاں قدرتی آفات کے باعث لوگوں کے گھر گر گئے بلکہ گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔جس پرمیں نے کہا کہ میں خودکوٹلی جاؤنگا۔مجھے بھی کوٹلی ستیاںآ نے کا بہت شوق تھا۔پہلی بار1990ء میں کوٹلی آیا،آج 26سال کے بعد آپ کی خدمت میں آیاہوں۔

جب پہلی بار کوٹلی آیا تواس وقت پنجاب کا وزیراعلیٰ تھا۔اس عرصے میں کئی نشیب وفراز کا سامنا کیا۔آٹھ سال ملک سے باہر اور 14مہینے کال کوٹھری میں رہا،کال کوٹھری میں کوئی کسی کا حال پوچھنے والا نہیں ہوتا۔آج 26سال بعدپھرآپ کے سامنے ہوں،انہوں نے کہا کہ میں تو یہاں پرچیک تقسیم کرنے آیا تھا لیکن جلسہ عوام کی محبت کا ثبوت ہے۔یہاں پرسارے افسران موجود ہیں۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جن لوگوں کو چیک نہیں ملا انہیں فوری طور پر اگلے چوبیس گھنٹوں میں چیک مل جانے چاہئیں۔نواز شریف نے کہا کہ میں یہاں کسی کی کردار کشی یا غیرمہذب زبان استعمال کرنے نہیں آیا۔نہ ہی کسی کے خلاف بولنے نہیں آیاہوں لیکن دل میں بہت سی باتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کوٹلی میں پاکستان کی بات کرنے آیا ہوں۔ راستے میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ سرور میرے ساتھ تھے انہوں نے مجھے بتایا کہ یہاں پرسڑکوں کا حالات خراب ہے ۔

وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کوٹلی سے منسلک جہلم ریور سے میرپور تک موٹروے اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کا سروے بھی ہورہا ہے۔اس منصوبے پر بہت بڑی رقم خرچ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس پاکستان کو ترقی کی طرف لے جانے والی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ہم الیکشن 2013ء کے بات غربت وجہالت کے خاتمے ،تعلیم کو بڑھانے،ہسپتال بنانے اورعوام کی خوشحالی کا خواب لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس پاکستان کی ترقی کا خواب دیکھتا ہوں جب2013ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ18،18گھنٹے ہوتی اور مظاہرے ہوتے۔کون ہے وہ شخص ہے جس نے ملک میں اندھیرے پیدا کیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ بہت کم ہوگئی ہے،2018ء میں مکمل لوڈشیڈنگ ختم کردینگے۔کوٹلی کے ایک ایک گھر میں بجلی اورگیس پہنچائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ ملک کے چپے چپے میں ہسپتال موجود ہوں۔