سانحہ منٰی میں شہید ہونیوالے 103پاکستانیوں کے نامزد لواحقین کوسرکا ری خرچ پر عمرہ کروانے کا اعلان

پیر 25 اپریل 2016 16:34

سانحہ منٰی میں شہید ہونیوالے 103پاکستانیوں کے نامزد لواحقین کوسرکا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء ) وزارت مذہبی امور نے گزشتہ حج کے موقع پر سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے 103پاکستانیوں کے نامزد کردہ لواحقین کو آئندہ ماہ سرکا ری خرچ پر عمرہ کروانے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

ان افراد کے سفر اور قیام کا انتظام کرنے کے لئے موزوں تجربے اور اچھی شہرت کی حامل رجسٹرڈ عمرہ ٹریول کمپنیوں سے 15دن کے اندر اندر اظہار دلچسپی طلب کرلئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :