کرپشن کیخلاف سب سے بڑ ی جدوجہد جماعت اسلامی نے کی ہے ،امیر بشیراحمدماندائی

پیر 25 اپریل 2016 16:32

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء ) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر بشیراحمدماندائی نے کہا کہ کرپشن کے خلاف سب سے بڑ ی جدوجہد جماعت اسلامی نے کی ہے جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار کر رہی ہے ۔ملک میں اس وقت کرپشن سب سے بڑی برائی ہے حکمران قوم کے نام پر قرض لیکر بیرون ملک منتقل کر دیتے ہیں اور سود سمیت ادائیگی کیلئے قوم کو پیش کر دیتے ہیں مالی کرپشن کیساتھ ملک سے اخلاقی، انتخابی ،عدالتی ،فوجی کرپشن بھی ختم کرنا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام ،مدارس کے طلبہ جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائے جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ملک گیر منظم دینی سیاسی جماعت ہے ہم انشاء اللہ عوامی قوت سے کرپشن کو جڑ سے ختم کرکے کرپٹ مافیا کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔جب تک مجرم کو عبرت ناک سزانہیں ملیگی جرائم کاخاتمہ ممکن نہیں ۔ہم قوم کو صالح دیانت دار دین قیادت دیں گے تاکہ اسلامی پاکستان کے خواب کو تعبیر مل سکیں ۔اسلامی پاکستان ہی خوشحال بلوچستان کی بنیاد ہوگی بلوچستان کے حکمرانوں نے بھی کرپشن کے نئے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں جس کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی نہیں مل رہا ۔

متعلقہ عنوان :