Live Updates

پنجا ب ٹیکنیکل اینڈ نان کلیریکل ایمپلا ئز کا اپ گریڈیشن نہ ہونے پرآج سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینے کا علان

پیر 25 اپریل 2016 16:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) پنجا ب ٹیکنیکل اینڈ نان کلیریکل ایمپلا ئز نے اپ گریڈیشن نہ ہونے پرآج ( منگل ) سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنا دینے کا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا حکومت کے غیر منصفانہ رویہ اور ٹیکنیکل ڈرافٹسمین و نان کلریکل درجہ چہارم اور دیگر سٹاف کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روز آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈ ریشن پنجاب کے زیر انتظام پنجاب ٹیکنیکل اینڈ نان کلریکل ایمپلا ئز ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس رانا علی اصغرکی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں پورے پنجاب کے ڈپلومہ انجینئر، سٹور کیپر ایسوسی ایشن ، ڈرائیور ایسو سی ایشن ، لیبر فیڈریشن ، پنجاب پرنٹنگ پریس، پنجاب پاپولیشن ، پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین ، اریگیشن ایمپلائز اینڈ ورکرز پاسبان یونین ،سوشل ویلفیرپنجاب ، یونائیٹڈ اریگیشن ایمپلائز یونین ،اریگیشن ایمپلائز پاور یونین نے شرکت کی جس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ تمام ملازمین اپنے سکیلوں کی اپ گریڈیشن چاہتے ہیں کیو نکہ گورنمنٹ آف پنجاب نے 1989 میں کلریکل سٹاف کو سلیکشن سکیل دیے پھر 2007 اور 2016 میں کلریکل سٹاف کے سکیلوں کی غیر منصفانہ اپ گریڈ یشن کی وجہ سے ایک ہی دفتر میں کام کرنے والے ملازمین جو سکیلوں میں کلریکل سٹاف سے سینئر تھے جونئیر کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب ٹیکنیکل اینڈ نان کلریکل ایمپلا ئز ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اعلی سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آج ( منگل ) 26 اپریل صبح 9 بجے لاہور سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جو حکومت کے غیر منصفانہ رویہ اور ٹیکنیکل ڈرافٹسمین و نان کلریکل درجہ چہارم اور دیگر سٹاف کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن تک جاری رہے گاجب تک حکومت پنجاب کلریکل سٹاف کی طرح ٹیکنیکل ونان کلریکل و ڈرائیور درجہ چہارم اور دیگر سٹاف کی اپ گریڈیشن کا نو ٹیفیکیشن جاری کر کے ان ملازمین کے ساتھ ہونے والی مسلسل نا انصافی و ظلم کا ازالہ نہ کر دے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :