بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے انتظامی افسران کی تنظیم افیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام عہدیدار متفقہ طور پر چن لیے گئے

پیر 25 اپریل 2016 16:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبا دکے انتظامی افسران کی تنظیم افیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دو سالہ انتخابات میں تمام عہدیدار متفقہ طور پر چن لیے گئے۔ انتخابی کمیٹی کے چیئر مین یعقوب اعوان نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کے دو سالہ انتخابات میں محمود الرحمن صدر ، سجاد صدیقی نائب صدر ، رستم خان ، جنرل سیکرٹری ، محترمہ حریم احسان جوائنٹ سیکرٹری، ثاقب رشید سیکرٹری مالیات، عمران اللہ خان سیکرٹری ثقافت اور محمد جواد شاکر سیکرٹری اطلاعات کے طور پر متفقہ طور پر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

تنظیم کیبانی صدر ڈاکٹر شبیر احمد کلو، سابق صدر اصغر علی شاہد، سابق جنرل سیکرٹری شبیر احمد میر، سابق سیکرٹری اطلاعات سید مزمل حسین، اساتذہ کی تنظیم کے صدر ڈاکٹر ظفر اقبال ، یونیورسٹی سٹاف کے صدر محمد طارق خان، تنظیم کے عہدیدران عبداللہ خان نیازی ، سابق صدر اسوہ چوہدری محمد نذیر اور دیگر شخصیات نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا ہے ۔ دریں اثناء یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے بھی آفیسر ز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد دی ہے۔