شاہ محمود قریشی کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ کی قیادت کرینگے

پیر 25 اپریل 2016 14:33

شاہ محمود قریشی کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ کی قیادت کرینگے

گھاڑو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) ) تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن کیخلاف تحریک چلانے کے اعلان کے مطابق تحریک(آج) 26اپریل سے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں سندھ کے علاقہ گھاڑو سے شروع ہوگی ‘ عمران خان 29 اپریل کو مارچ کی قیادت سنبھالیں گے ۔ تحریک انصاف کی طرف سے پانچ روزہ کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ‘ مارچ 26 اپریل سے شروع ہو کر 30 اپریل تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے گھاڑو ، ٹھٹہ ، سجاول ، گولارچی ، بدین اور شادی پالی جائیں گے ‘ 27 اپریل کو میر پور خاص ، سندھڑی ، سانگھڑ ، شاداب پور اور سکرنڈ جائیں گے ۔ اسی طرح مارچ 28 اپریل کو نواب شاہ ، مورو ، نوشہرو فیروز ، محراب پور ، رانی پور ، خیر پور اور 29 اپریل کو لاڑکانہ ، قمبر ، شہداد کوٹ ، شکار پور سکھر جائے گا جہاں سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مارچ کی قیادت سنبھال لیں گے ان کی قیادت میں مارچ سکھر سے پنو عاقل ، گھوٹکی اور کامو شہید جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :