ویرات کوہلی اپنے ”گرو“ سچن ٹنڈولکر کے نقش قدم پر چل پڑے

پیر 25 اپریل 2016 14:17

ویرات کوہلی اپنے ”گرو“ سچن ٹنڈولکر کے نقش قدم پر چل پڑے

راجکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25اپریل 2016ء ) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اپنے ”گرو“ سچن ٹنڈولکر کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں ۔ انڈین پریمیئر گیل میں گجرات لائنز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی کی 63گیندوں پر 11چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 100رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت بنگلو ر کی ٹیم 180رنز بنا نے میں کامیاب ہوئی ،یہ ویرات کوہلی کی ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پہلی سنچری تھی تاہم ان کی یہ کاوش بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی اور گجرات لائنز نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پور کرلیا۔

(جاری ہے)

دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ روز ان کے آئیڈیل سچن ٹنڈولکر کی 43ویں سالگرہ اور لیجنڈری بلے باز کے بارے میں بھی یہ مشہور رہا ہے کہ وہ جب بھی سنچری سکور کرتے ہیں تو بھارت میچ ہار جاتا ہے ،اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ استاد کے بعد شاگرد بھی انہی کے نقش قدم پر چل نکلا ہے ۔