غازی عبدالرشید قتل کیس، وکلاء کی عدم حاضری پرسماعت 28اپریل تک ملتوی
پیر 25 اپریل 2016 14:13
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) ٓاسلام آباد ہائیکورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے خلاف دائرمقدمہ میں وکلاء کی عدم حاضری پرسماعت 28اپریل تک ملتوی کردی،گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہر محمود مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 28اپریل تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ غازی عبدالرشید غازی قتل کیس میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پرویزالقادر میمن نے 20فروری کو سابق صدر پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے،گزشتہ سماعت پرپرویزمشرف کے وکیل ملک طاہر محمود نے دوران سماعت موقف اختیار کیا تھاکہ انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 27اگست 2015کے فیصلے کی روشنی میں ٹرائل کورٹ میں پرویزمشرف کی میڈیکل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر مستقل حاضری سے استثنا کے لئے درخواست دائر کی تھی تاہمماتحت عدالت نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کو مسترد کرتے ہوئے ان کے موکل ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تھے،،میرے موٴکل بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا ٹرائل کورٹ کا 20ا فیصلہ انصاف کے خلاف ہے، اس پرلال مسجدکے وکیل طارق اسد نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا باوجود اس کے کہ عدالت نے ہمیں نوٹس جاری نہیں کیے،میں عدالت کی رہنمائی کرنا چاہتا ہوں،ملزم کے وکیل بہت سے حقائق سے واقف نہیں،ملزم کے وکیل نے ٹرائل کورٹ میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ ملزم بیماری کی وجہ سے سفر نہیں کرسکتے جبکہ ملزم کے دوسرے وکلاء نے سپریم کورٹ میں ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم پرویزمشرف نے 20فروری کو ایک تقریب میں شرکت کی،اس بات کا علم ملک طاہر محمود کو نہیں ہے،ٹرائل کورٹ نے مکمل اطمینان کے ساتھ فریقین کے وکلاء کو سننے کے بعد میرٹ پر یہ فیصلہ کیا،اس سے قبل تین دوسرے ایڈیشنل سیشن ججز بھی اسی قسم کے فیصلے صادر فرما چکے ہیں،ملزم کو اگر اب ایڈیشنل اینڈ سیشن ججز کی قابلیت پر ہی اعتماد نہیں تو کیا مقدمے کے ٹرائل کے لئے باہر سے ججز بلائے جائیں“۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.