وزیر اعظم کی جا نب سے ا پنی فیکٹریوں کے نام پر پاکستانی بنکوں سے 6380 ملین روپے کے قرضے حاصل کر نے کا انکشا ف

پیر 25 اپریل 2016 14:13

وزیر اعظم کی جا نب سے ا پنی فیکٹریوں کے نام پر پاکستانی بنکوں سے 6380 ملین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء)پانامہ میں آف شور کمپنیاں بنانے سے قبل نواز شریف نے اپنی فیکٹریوں کے نام پر پاکستانی بنکوں سے 6380 ملین روپے کے قرضے حاصل کئے ان قرضوں میں متعدد ملوں کے قرضے ری شیڈول اور قرضے معاف بھی کرا ئے گئے ۔قرضوں کے ریکارڈ پہلے ہی سپریم کورٹ کے پاس موجود ہیں ۔ نواز شریف نے بھاری قرضے شریف فیملی کی ملکیت 6 شوگر ملیں ، 8 ٹیکسٹائل ملوں پر لئے ۔

نواز شریف نے اپنے اقتدار کے دوران 35 ارب کے قرضے معاف بھی کرائے ہیں۔ وفاقی وزیر پرویز رشید نے آن لائن سے قرضوں کی تردید کی اور نہ تسلیم کیا ہے بلکہ مشورہ دیا ہے کہ معلومات مجوزہ جوڈیشل کمیشن کو دی جائیں ۔دستاویزات کے مطابق نواز شریف نے اپنے اقتدار کے پہلے دور میں سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے نام پر 6380 ملین روپے کے قرضے حاصل کئے تھے۔

(جاری ہے)

6380 ملین روپے کے قرضوں کی وصولی کے وقت بنکوں میں ناکافی گارنٹی کی ضمانت دی تھی ۔ نواز شریف نے سیاسی اثرو رسوخ پر اتفاق فاؤنڈری کے لئے 1556 ملین روپے کا قرضہ حاصل کیا تھا ۔ حسیب وقاص شوگر مل کے نام پر 543 ملین روپے کا قرضہ حاصل کیا تھا ۔ حسیب وقاص شوگر مل انتظامیہ پر 22 ملین روپے کی گیس چوری کا بھی الزام ہے ۔ مہران رمضان ٹیکسٹائل مل کے نام پر 455 ملین روپے کا قرضہ حاصل کیا تھا جبکہ 373 ملین روپے کا قرضہ رمضان رمضان بخش ٹیکسٹائل ملز کے لئے قرضہ حاصل کیا تھا ۔

چودھری شوگر مل کے نام پر 339 ملین روپے کا قرضہ حاصل کیا تھا ۔رپورٹ کے مطابق اتفاق برادر نامی کمپنی کے نام پر 226 ملین کا قرضہ حاصل کیا تھا ۔ سندل بار ٹیکسٹائل ملز کے لئے 205 ملین کا قرضہ حاصل کیا ۔ رپورٹ کے مطابق حدیبیہ انجیئرنگ ملز کے لئے 182 ملین روپے کا قرضہ جبکہ حمزہ بورڈ ملز لمٹیڈ کے لئے 153 ملین روپے کا قرضہ حاصل کیا گیا ہے ۔ حدیبیہ پیپلرز ملز کے لئے 134 ملین روپے جبکہ برادر شوگر مل کے لئے 351 ملین کا قرضہ حاصل کیا گیا ہے ۔

برادر ٹیکسٹائل مل کے نام پر 174 ملین جبکہ 159 ملین برادر سٹیل مل کے نام پر بھی قرضہ حاصل کر لیا گیا ۔ نواز شریف نے چنیوٹ میں واقع رمضان شوگر مل کے لئے 623 ملین کا قرضہ حاصل کیا جبکہ 191 ملین خالد سراج ٹیکسٹائل مل اور 313 ملین اتفاق شوگر مل کے لئے حاصل کیا گیا ہے ۔ 164 ملین اتفاق ٹیکسٹائل مل جبکہ 239 ملین اتفاق برادر کے لئے حاصل کیا گیا ہے اس طرح مجموعی
طور پر 6380 ملین روپے ہیں ۔ یہ معلومات سٹیٹ بنک نے عدالت عظمیٰ کو 1646/2015 CMA اور 2438/2015 کے تحت دی گئی تھیں عدالت عظمیٰ کو درخواست گزاروں نے بتا رکھا ہے کہ نواز شریف نے 35 ارب روپے کے قرضے معاف کئے اور قرضوں کو ری شیڈول کیا تھا ۔