وزیر اعظم نواز شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات ‘ پاناما لیکس پر کمیشن کے ضابطہ کار اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 25 اپریل 2016 14:07

وزیر اعظم نواز شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات ‘  پاناما لیکس پر کمیشن کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں پاناما لیکس پر کمیشن کے ضابطہ کار اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ لیکس سکینڈل کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے ٹی او آرز سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کی گئی۔