شارجہ : تیز رفتار ایمبولینس کی زد میں آکر پاکستانی شہری جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 اپریل 2016 13:52

شارجہ : تیز رفتار ایمبولینس کی زد میں آکر پاکستانی شہری جاں بحق

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اپریل 2016ء): پاکستانی شہری جس کی عمر 42سال بتائی جاتی ہے،ایک تیز رفتار ایمبو لینس کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 42 سالہ پاکستانی شہری سڑک عبور کرتے ہوئے ایک تیز رفتار ایمبولینس کی زد میں آگیا جو کہ ایک اماراتی شخص کی مدد کے لیئے جا رہی تھی۔ مزید برآں زخمی شخص کو قریبی ہسپتال لے جائے گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔