سابق بھارتی اولمپئن ملکھا سنگھ نے سلمان خان کو ریو اولمپکس کاخیرسگالی سفیر بنائے جانے کی مخالفت کردی

پیر 25 اپریل 2016 13:01

سابق بھارتی اولمپئن ملکھا سنگھ نے سلمان خان کو ریو اولمپکس کاخیرسگالی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) سابق بھارتی اولمپئن ملکھا سنگھ نے سلمان خان کو ریو اولمپکس کاخیرسگالی سفیر بنائے جانے کی مخالفت کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف سابق بھارتی رنر ملکا سنگھ نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو تبدیل کرنے کیلئے حکومت کو مداخلت کرنی چاہیئے اور ریو اولمپکس کے لئے کسی اسپورٹس شخصیت کو خیر سگالی کا سفیر بنانا چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے کئی اسپورٹس شخصیات دنیا کو دیں جنھوں نے ملک کیلئے اپنا خون اور پسینہ بہایا میں فلم انڈسٹری سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ اپنے کسی میگا ایونٹ میں کسی اسپورٹس شخصیت کو سفیر بنانا پسند کریں گے

متعلقہ عنوان :