Live Updates

وزیر اعظم نے عمران خان کیخلاف اشتہار چلا کر گھٹیا پن کا ثبوت دیا : پی ٹی آئی

پیر 25 اپریل 2016 12:01

وزیر اعظم نے عمران خان کیخلاف اشتہار چلا کر گھٹیا پن کا ثبوت دیا : پی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف حکومت کی جانب سے اشتہار چلائے جانے کو گھٹیا عمل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کیخلاف میڈیا پر اشتہار چلا کر گھٹیا پن کا ثبوت دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاناما لیکس نے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو بے نقاب کیا اور اس معاملے پر وزیر اعظم کے خطاب کو قوم مسترد کرچکی ہے شریف برادران نے ہمیشہ سوال کرنے والوں پر حملہ کیا ہے لیکن تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پیر کے روز بونیر کا دورہ کریں گے جہاں تعزیت کیلئے پی ٹی آئی کے مقتول رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سورن سنگھ کے گھر جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات