سیاسی اداکاروں کے اشاروں پرچلنے والے عمران سندھ آنے کا شوق پورا کر لیں،مولا بخش چانڈیو

پیر 25 اپریل 2016 11:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) وزیراطلاعات سندھ مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سیاسی اداکاروں کے اشاروں پرچلنے والے عمران سندھ آنے کا شوق بھی پورا کرلیں ،پیپلز پارٹی نہ پہلے کسی سے ڈری ہے نہ اب ڈرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خان صاحب سیاسی اداکاروں کے اشاروں پر چل رہے ہیں، پیپلز پارٹی ڈرنے والی نہیں، کپتان یہاں آنے کا شوق بھی پورا کرلیں ہم خوش آمدید کہیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ رائے ونڈ جاتے جاتے نہ جانے کس نے عمران خان کا رخ تبدیل کردیا ، لگتا ہے چوہدری نثار کے ساتھ سفر کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سیاسی اداکار عمران خان کو روز نیا مشورہ دیتے ہیں ، پیپلز پارٹی کسی سیاسی اداکار سے نہ پہلے ڈری ہے نہ اب ڈرے گی۔

متعلقہ عنوان :