دبئی کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا طریقہ کار تبدیل ہونے جا رہا ہے، جانئے کیسے؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 اپریل 2016 11:48

دبئی کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا طریقہ کار تبدیل ہونے جا رہا ہے، جانئے کیسے؟

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اپریل 2016ء): دبئی کے ڈرائیو نگ ٹیسٹ میں جلد تبدیلی کی جا رہی ہے۔ڈائریکٹر ڈرائیورز ٹریننگ اینڈ کوالیفیکیشن ڈپارٹمنٹ عارف المالک نے بتایا کے اب وہ ڈرائیونگ کے لئے نیا ٹیسٹ سسٹم شروع کرنے جارہے ہیں، جس کو ”یارڈ ٹیسٹ “ کا نام دیا گیاہے ۔ ۔ اس ٹیسٹ کے بارے میں بتاتے ہوئی انہوں نے کہا اس ٹیسٹ میں کوبھی ایگزامینر ٹیسٹ والی گاڑی میں موجود نہیں ہو گا صرف ٹیسٹ دینے والا فرد ہی موجود ہو گا۔

جس کی وجہ سے ڈرائیورز کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

جو مستقبل میں ان کی کارکردگی میں خاطرخواہ اضافے کا باعث رہیگا۔یہ ٹیسٹ مکمل آ ٹومیٹک طریقہ کار کے مطابق ہو گا۔اس ٹیسٹ میں(پارکنگ کرنے کے تمام طریقے، ایمرجنسی بریک کااستعمال، اور سلوپ ڈرائیونگ کو چیک کرنا ہے)۔اس ٹیسٹ کی بدولت پرانے طریقہ کار میں جو قباحتیں تھیں وہ بھی دور ہو جائیں گی۔ یارڈ ٹیسٹ سے طالب علموں کے اکیلے ڈرائیونگ کرنے کے اعتمادمیں اظافہ ہو گا۔انہوں نے مز ید بتایا کے یہ سسٹم پوری دنیا میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکینالوجی کا حامل ہو گا۔جس کو ابھی تک کسی بھی جگہ استعمال نہیں کیا گیا۔