متحدہ عرب امارات میں 917درہم ماہانہ پر اپارٹمنٹ حاصل کرنے کا ناردموقع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 اپریل 2016 11:40

متحدہ عرب امارات میں 917درہم ماہانہ پر اپارٹمنٹ حاصل کرنے کا ناردموقع

شارجہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اپریل۔2016ء)متحدہ عرب امارات میں 917درہم ماہانہ پر اپارٹمنٹ حاصل کرنے کا ناردموقع‘شارجہ میں2016میں پہلی سہ ماہی میں کرایوں میں 2فیصد تک کمی‘متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرہ میں اپارٹمنٹ کے اوسط کرائے11ہزارسے20ہزاردرہم سالانہ کے درمیان ہیں۔جوکہ ماہانہ917سے1667درہم کے درمیان بنتے ہیں-رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک بیڈروم کے یونٹ کا کرایہ25ہزارسے35ہزاردرہم سالانہ جبکہ دو بیڈروم کے اپارٹمنٹ کا کرایہ23ہزارسے32ہزاردرہم سالانہ کے درمیان ریکارڈکیا گیا ہے-ریاست ام الکوائین میں سٹوڈیواپارٹمنٹ کا کرایہ12سے18ہزاردرہم سالانہ‘سنگل بیڈ20ہزارسے26ہزارسالانہ جبکہ ڈبل بیڈ23ہزارسے28ہزاردرہم ‘عجمان میں سٹوڈیواپارٹمنٹ 18سے28ہزاردرہم سالانہ‘سنگل بیڈ27ہزارسے40ہزارسالانہ جبکہ ڈبل بیڈ28ہزارسے60ہزاردرہم‘راس الخیمہ میں سٹوڈیواپارٹمنٹ18سے28ہزاردرہم سالانہ‘سنگل بیڈ21ہزارسے50ہزارسالانہ جبکہ ڈبل بیڈ کا کرایہ 35ہزارسے65ہزاردرہم سالانہ ہے۔

(جاری ہے)

ادھرشارجہ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کرایوں میں 2فیصدکمی دیکھی گئی ہے‘شارجہ میں اب سٹوڈیواپارٹمنٹ کا کرایہ18سے30ہزاردرہم سالانہ‘سنگل بیڈ28ہزارسے50ہزارسالانہ جبکہ ڈبل بیڈ38ہزارسے65ہزاردرہم سالانہ ہے-شارجہ میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر کرایوں میں 5فیصد تک کمی آئی ہے -