دوبئی کی عدالت کا ملازم تنخواہ اور واجبات ادا نہ کرنے پر مالک کو ایک اعشاریہ77ملین ڈالرہرجانہ اداکرنے کا حکم دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 اپریل 2016 11:40

دوبئی کی عدالت کا ملازم تنخواہ اور واجبات ادا نہ کرنے پر مالک کو ایک ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اپریل۔2016ء)دوبئی کی عدالت نے ملازم کے واجبات ادانہ کرنے پر مالک کو ایک اعشاریہ62ملین ڈالرہرجانہ اداکرنے کا حکم دیا ہے-متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا یہ انوکھا کیس ہے جس میں مالک کو بھاری ہرجانہ اداکرنے حکم دیا گیا ہے -جج نے اپنے90صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ مستقبل میں آجروں کے لیے ایک مثال بنے گا کہ وہ ملازمین کے واجبات بروقت اداکریں۔

تفصیل کے مطابق درخواست گزار نے عدالت میں دعوی دائرکیا کہ وہ کمپنی میں جولائی2013سے منیجنگ ڈائریکٹرکے طور پر کام کرر رہا تھا نومبر2013میں جب اس نے کمپنی سے تنخواہ اور معاہدے کے تحت دیگر واجبات کی ادائیگی کا تقاضا کیا تو معاملے کو لٹکانے کی کوشش کی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

مارچ2014میں اسے نوٹس دیا گیا کہ وہ مستعفی ہوجائیں مگر انہوں نے استعفے دینے سے انکار کردیا جس پر 27اپریل2014کو انہیں نوکری سے برخاست کردیاگیا۔

جس پر درخواست گزار نے ڈی آئی ایف سی ایمپلائمنٹ لاءکے آرٹیکل18کے تحت اپنی تنخواہ اور بقایات جات سمیت کمپنی کے۔خلاف1.77ملین ڈالر ہرجانے کا دعوی دائرکردیا-عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ کیس کی سماعت اور فیصلے تک کے990دن کی تنخواہ اور واجبات بھی آجرکو اداکرنا ہونگے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق مالک کو تنخواہ اور دیگر بقایا جات14دنوں کے اندر اداکرنا ہونگے ورنہ اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی-فیصلے میں آجرکو 1643امریکی ڈالرفی دن کا ہرجانہ الگ سے اداکرنے کا حکم دیاگیا ہے-