خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

پیر 25 اپریل 2016 11:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) سوات، چترال، شانگلہ سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقے شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، لوئردیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے سے لوگ کلمہ طیبہ کا وِرد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے جھٹکے پشاور، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ اور مانسہرہ میں محسوس کیے گئے جہاں لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔گلگت بلتستان کے علاقوں چلاس اور غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ جبکہ گہرائی 116 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :