محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں معتدل ہیٹ ویو الرٹ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 اپریل 2016 11:04

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں معتدل ہیٹ ویو الرٹ جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اپریل 2016ء) : کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج درجہ حرارت 37 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مغربی اور جنوب مغربی علاقوں سے گرم ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شہر قائد میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس پر شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے اور زیادہ سے زیادہ پانی کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :