خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 25 اپریل 2016 09:03

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء)سوات، چترال، شانگلہ سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقے شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، لوئردیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ رات گئے آنے والے زلزلے سے لوگ کلمہ طیبہ کا وِرد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ جبکہ گہرائی 116 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔