Live Updates

عمران خان جوش خطابت‘ پارٹی کے 20 ویں یوم تاسیس کے جلسہ میں اہم اعلان کرنا ہی بھول گئے،شاہ محمود قریشی کی جانب سے پارٹی چیئرمین کو آئندہ کے لائحہ عمل بتانے کی پرچی‘ پھر سرگوشی میں اہم اعلان یاد کروایا

اتوار 24 اپریل 2016 23:44

عمران خان جوش خطابت‘ پارٹی کے 20 ویں یوم تاسیس کے جلسہ میں اہم اعلان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس پر منعقدہ جلسے کے دوران پارٹی چیئرمین عمران خان جوش خطابت میں آئندہ کا لائحہ عمل دئیے بغیر اپنا خطاب ختم کرنے کا اعلان کر چکے تھے کہ شاہ محمود قریشی نے انہیں پہلے پرچی پر لکھ کر دیا لیکن جب عمران خان نے پرچی پر لکھی تحریر نہ پڑھی تو پھر ان کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے انہیں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا کیا جس پر عمران خان نے اعلان کیا کہ کہ وہ اصل بات بتانابھول گئے تھے۔

(جاری ہے)

26 اپریل کو سندھ جائیں گے جہاں کرپشن کیخلاف آواز بلند کی جائے گی جبکہ آئندہ اتوار کو لاہور کے چیئرنگ کراس چوک میں جلسہ ہو گا جس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات