Live Updates

موٹر سائیکل سوار خواتین ”تبدیلی آ نہیں رہی … آ گئی ہے“ کے نعرے لگاتے ہوئے ایف 9 پارک کے چکر لگاتی رہیں

اتوار 24 اپریل 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس پر منعقدہ جلسے میں موٹر سائیکل سوار خواتین ”تبدیلی آ نہیں رہی … آ گئی ہے“ کے نعرے لگاتے ہوئے ایف 9 پارک کے چکر لگاتی رہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 8 خواتین ایف 9 پارک کے داخلی گیٹ کی طرف آئیں اور وکٹری کا نشان بناتے ہوئے”تبدیلی آ نہیں رہی… تبدیلی آ گئی ہے “ کے نعرے لگاتی رہیں۔ جب لوگوں نے خواتین کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے نعرے بازی کی ۔ جس پر خواتین اور پر جوش ہو گئیں اور زور زو ر سے نعرے لگائے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :