Live Updates

عمران خان کو اس دفعہ شوکت خانم کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے،کمیشن کا مطالبہ کرنے والے عمران خان کو اب لینے کے دینے پڑ رہے ہیں،عمران خان کو اپنا ذریعہ آمدن بتانا ہوگا،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشیدکا عمران خان کے جلسے سے خطاب پر ردعمل

اتوار 24 اپریل 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو اس دفعہ شوکت خانم کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے،کمیشن کا مطالبہ کرنے والے عمران خان کو اب لینے کے دینے پڑ رہے ہیں،عمران خان کو اپنا ذریعہ آمدن بتانا ہوگا،اتوار کو پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی کارکردگی سے عمران خان کی سیاسی دکانداری ختم کر دی۔

(جاری ہے)

عوام کی نظروں میں عمران خان کی حیثیت ایک سیاسی بھکاری کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے دشمن عمران خان جمہوریت کی بات نہ کریں۔عمران تحریک الزام کی 20ویں سالگرہ بھی تحریک الزام کو تحریک انصاف میں نہ بدل سکی۔وزیراعظم نوازشریف کی سچائی کے سامنے ہر مرتبہ عمران کے جھوٹ بے نقاب ہوئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :