جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بیرون نے عالیشان پروگرام کا انعقاد کرکے تاریخ رقم کردی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 اپریل 2016 22:53

جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بیرون نے عالیشان پروگرام کا انعقاد کرکے تاریخ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بیرون کا گزشتہ رات سالانہ پروگرام کا نعقاد کیا گیا، جس میں 40 ممالک کے غیر ملکی طلباء نے معاشرے کے مختلف مسائل پر مزاحیہ خاکے پیش کئے، اس کے علاوہ نمایاں کارکردگی پر طلباء میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے، تقریب میں ملک کی نامور سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے کا کہنا تھا کہ جامعہ بنوریہ ایسا عالیشان پروگرام کرکے تاریخ رقم کردی ، اس موقع خطاب کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بیرون کے ناظم اعلیٰ اور نائب مہتمم مولانا نعمان نعیم نے کہا کہ ابھی تو ابتداء ہے انشاء اللہ اس پروگرام کو انٹرنیشنل سطح پر کیا جائے گا، جبکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے خطاب میں کہا کہ میں آج چیلنج کرتا ہوں آج کہ کوئی ثابت کرکے دیکھائے کہ اس معیار کا پروگرام کوئی یونیورسٹی یا کالج نے کیا ہو،پروگرام میں صوبائی وزیر عبد القیوم سومرو ، سماجی راہنما عالمگیر خان، سینئر صحافی محمود شام بھی شریک تھے۔