تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ، شرکا ء کی تعداد کے حواے سے متضاد دعوے،جلسے میں 70 سے80ہزار افراد شریک تھے ،پی ٹی آئی کا دعویٰ،جلسے کے شرکاء کی تعداد 20 سے25 ہزار تھی ،سرکاری ذرائع ،جلسے میں 40سے 50ہزار افراد شریک ہوئے،آزاد ذرائع ،جلسہ گاہ میں شرکا کیلئے 15ہزار کرسیاں لگائی گئیں، خواتین کی تعداد ماضی کی نسبت بہت ہی کم رہی، زیادہ سے زیادہ ایک ہزار خواتین جلسے میں شریک ہوئیں،میڈیا رپورٹس

اتوار 24 اپریل 2016 22:34

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ، شرکا ء کی تعداد کے حواے سے متضاد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایف نائن پارک کے جلسے میں شرکاء کی تعداد کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں،تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ جلسے میں 70 سے80ہزار افراد شریک تھے جبکہ سرکاری ذرائع نے جلسے کے شرکاء کی تعداد 20 سے25 ہزار بتائی ہے ،آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں 40سے 50ہزار افراد شریک ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایف نائن پارک میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔ تحریک انصاف کادعویٰ ہے کہ جلسے میں70سے 80ہزار افراد موجو دتھے جبکہ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں 20سے 25ہزار شرکا موجود تھے ۔آزاد ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے میں 40سے 50ہزار لوگ موجودتھے۔

(جاری ہے)

سپیشل برانچ کے مطابق جلسے کے شرکاء کی تعداد 18سے 20 ہزار تھی جبکہ دیگر حساس اداروں نے جلسے کے شرکاء کی تعداد 20سے 24ہزار بتائی ہے جس میں شریک ہونے کیلئے لاہور سے 2200 افراد روانہ ہوئے تھے ۔تحریک انصاف کے جلسے میں پشاور،لاہور اور اسلام آباد سے لوگوں نے شرکت کی ۔جلسے میں اسلام آباد سے پوش علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔جلسے میں شرکت کیلئے پشاور سے آنے والے کارکنوں نے سرکاری گاڑیاں بھی استعمال کیں۔

میڈیا میں یہ خبریں بھی آچکی ہے کہ شرکا کے لئے 15ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں اور خواتین کی تعداد ماضی کی نسبت بہت ہی کم رہی اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار خواتین جلسے میں شریک ہوئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا یوم تاسیس کا جلسہ تاریخی ہو گا جس میں گزشتہ تمام جلسوں کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے ۔