Live Updates

سورن سنگھ کے قتل پر تکلیف ہوئی جس نے پاکستان کے لیے اپنا خاندان چھوڑ دیا،عمران خان

اتوار 24 اپریل 2016 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سورن سنگھ کے قتل پر بہت تکلیف ہوئی کیونکہ وہ تحریک انصاف کا ایسا محب وطن کارکن تھا جس نے ملک کے لیے اپنا خاندان چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سورن سنگھ کے بیوی بچے بھارت جانا چاہتے تھے لیکن سورن سنگھ نے پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیا۔

سورن سنگھ کے بیوی بچے بھارت چلے گئے لیکن سورن سنگھ پاکستان میں ہی رہا ۔عمران خان نے کہا کہ قوم سے وعدہ لینا چاہتا ہوں کہ ہم نے اپنی اقلیتوں کی حفاظت کرنی ہے ،دنیا میں مثال قائم کرنی ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت میں ہم سب سے آگے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سورن سنگھ ایک عظیم پاکستانی تھا جسے قتل کیا گیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :