چمن میں گھر کی تعمیر کے دوران دیوار گرنے سے تین مزدور جاں بحق، ایک زخمی

اتوار 24 اپریل 2016 22:04

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) چمن میں دیوار گرنے سے تین مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ چمن کے علاقے روغانی روڈ پر کچا دیوار گرنے سے تین مزدروجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

چمن لیویز ہیڈکوارٹر کے انچارج رسالدار حاجی عبدالجبارخان نے” اے پی پی“ کو بتایا کہ چمن کے شمالی علاقے میں روغانی روڈ پر مزدور ایک گھر کی تعمیر میں مصروف تھے اور اس دوران گھر کی بوسیدہ اور کچی دیوارکے گرنے سے مزدورملبے تلے آکر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا۔

لیویزرسالدارعبدالجبارخان کے مطابق مرنے والے مزدوروں میں محمد عباس ولد عبدالرشید،جمیل احمد ولد محمد نواز اورمحمد طارق ولد محمد رفیق شامل ہیں جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا ہے۔ مرنے والے مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور سے ہیں۔ مرنے والے مزدوروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد اپنے آبائی علاقے ضلع بہاولپور روانہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :