مردان، بارات میں شامل موٹرکار نہر میں گرنے سے دو کمسن بہن بھائی سمیت تین افراد جا ں بحق ‘ آٹھ زخمی

اتوار 24 اپریل 2016 22:04

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) مردان چارسدہ روڈ پر سلیم خان سٹاف کے قریب بارات میں شامل موٹرکارحادثے کے بعد نہر میں جاگری جس کے نتیجے2 کم سن بہن بھائی سمیت 3افراد جان بحق جبکہ3خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ابتدائی طورپر معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ ڈاکٹر اکرام کلے منگا سے بارات علاقہ ساڑو شاہ جارہی تھی بارات جب سلیم خان سٹاف پہنچی تو اس میں شامل ایک موٹرکار چنگ چی کو بچاتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہوکراور رکشے سے ٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتے ہوئے نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں دولہے کے چچا اور گاڑی ڈرائیور شیر علی ولد محمد رحیم ان کے دوکم سن بھتیجے دس سالہ نورمحمد ولد محمد شاہ اور چارسالہ رخسا دختر محمد شاہ موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ 3خواتین سمیت 8افرادزخمی ہوگئے جن میں محمد رحیم ،مطیع اللہ ،سیدمحمد ،افضل ،عذیر شامل ہیں تین زخمیوں کو پشاور منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :