اٹک،زمین کے تنازعہ پربھائی نے اپنے ہی 2 بھائیوں اور بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اتوار 24 اپریل 2016 22:04

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) زمین کے تنازعہ پربھائی نے اپنے ہی 2 بھائیوں اور بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس کے مطابق تحصیل جنڈ کے گاؤں کوٹ چھجی میں بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا امروز بھی درخت کاٹنے کے تنازعہ پر ملزم محمد ارشد نے مشتعل ہو کر 12 بور رپیٹر سے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے بھائی محبوب عالم ،محمد اعجازاور محمد اعجاز کے 2 بیٹوں مزمل اعجاز اور حمزہ اعجاز کو قتل کر دیا جبکہ محمد اعجاز کی بیوی ناہید بیگم اور خرم شہزاد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جنڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ ( ٹی ایچ کیو) منتقل کیا جبکہ 2 شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کیا گیا ۔زخمیوں میں ناہید بیگم کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ملزم محمد ارشد دانش سکول میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :