لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں ہونے والے افراد کی تعداد 23ہو گئی، ڈائریکٹرپنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی لواحقین کو ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
اتوار 24 اپریل 2016 21:45
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں ہونے والے افراد کی تعداد 23ہو گئی،اتوار کو مزید 3افراد جان کی بازی ہا ر گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی لواحقین کے گھر آمد، ہلاکتوں کی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے گھر پہنچی اور مٹھائی سے ہونے والی ہلاکتوں پر لواحقین سے گفتگو کی۔
اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ اس موقع پر عائشہ ممتاز نے لواحقین کو معاملہ کی مکمل تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ قبل ازیں عائشہ ممتاز نے مٹھائی بنانے والے کھوکھے کی جگہ کا جائزہ لیا اور عینی شاہدین سے بھی گفتگو کی۔(جاری ہے)
بعد ازاں عائشہ ممتاز نے چک کی مختلف دوکانوں میں جا کر اشیاء چیک کیں اور دوکانوں سے ملنے والے زائدالمعیاد مشروبات کی بوتلوں پر انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہ عائشہ ممتاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام شواہدجمع کئے جارہے ہیں اور ملوث پائے جانے والے دوکانداروں اور کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں لیہ کے نواحی چک 105ایم ایل میں بچے کی پیدائش پر زہریلی مٹھائی کھانے سے جا ں بحق افراد کی تعداد 23ہو گئی جن میںآ ٹھ سگے بھائی اور ایک بہن بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، آصف علی زر داری
-
بھارت 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، آصف زر داری
-
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، صدر مملکت
-
صدر کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی اور قطر کا شکریہ
-
دہشتگردی کا عفریت پھر اپنا گھناؤنا سر اٹھا رہا ہے، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع ہے ، صدر زر داری
-
سعد رفیق نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا،احسن اقبال کا نیا انکشاف
-
ہمارا مینڈیٹ چرانے والوں کے ساتھ مفاہمت تو دور ، بیٹھا بھی نہیں جاسکتا
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ
-
وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پرحملہ آور ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.