Live Updates

عمران خان کا 26 اپریل سے سندھ میں کرپشن کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 اپریل 2016 21:22

عمران خان کا 26 اپریل سے سندھ میں کرپشن کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26اپریل سے سندھ میں کرپشن کیخلاف تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کے اختتام میں انہوں نے اعلان کیا کہ 26تاریخ سے سندھ میں کرپشن کیخلاف تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں جبکہ آئندہ اتوار کو لاہور میں چیئرنگ کراس پر جلسہ عام ہو گا اور وہیں وہ مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :