شہر اقتدارسے شہر قائد تک ایک ہی روز، جلسے،دھرنے اور ریلیوں نے عام انتخابات کی یاد تازہ کردی

اتوار 24 اپریل 2016 20:33

اسلام آباد/لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) شہر اقتدارسے شہر قائد تک تحریک انصاف،ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پاک سرزمین پارٹی نے ایک ہی دن جلسے،دھرنا اور ریلیاں نکال کرعام انتخابات کی یاد تازہ کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اتوارکو ملک بھر میں چارسیاسی جماعتوں نے جلسے اور احتجاج کرکے عام انتخابات کی یاد تازہ کردی،اسلام آباد میں تحریک انصاف نے اپنے20ویں یوم تاسیس پر ایف نائن پارک میں بڑا جلسہ کیا جبکہ دوسری جانب لاہور میں جماعت اسلامی نے مال روڈ پر کرپشن کے خلاف دھرنا دیا۔

کراچی میں نئی سیاسی جماعت پاک سرزمین نے اپنا پہلا سیاسی شو باغ جناح میں سجایا تو دوسری جانب ایم کیو ایم نے اپنے کارکنوں کی معاورائے عدالت گرفتاریوں پر احتجاجی ریلی نکالی۔