(ن) لیگ کی حکومت ختم ہونے جارہی ہے آئندہ سال ملک میں عام انتخابات ہوں گے‘شیخ رشید احمد ، اب ملک میں دھر نہ نہیں دھڑن تخت ہوگا ‘ نوازشر یف کی حکومت میں عقل مندوں کا نام ونشان تک نہیں حکمرانوں کو انکے نااہل مشیر ہی انکا بوریا بستر گول کر دیں گے ‘عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا انٹرویو

اتوار 24 اپریل 2016 20:20

(ن) لیگ کی حکومت ختم ہونے جارہی ہے آئندہ سال ملک میں عام انتخابات ہوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت ختم ہونے جارہی ہے آئندہ سال ملک میں عام انتخابات ہوں گے ‘اب ملک میں دھر نہ نہیں دھڑن تخت ہوگا ‘ نوازشر یف کی حکومت میں عقل مندوں کا نام ونشان تک نہیں حکمرانوں کو انکے نااہل مشیر ہی انکا بوریا بستر گول کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں کافی عرصہ سے کہہ رہا ہوں کہ موجودہ سال (ن) لیگ کی حکومت کے خاتمے کا سال ہے اور اب نوازشر یف کی حکومت کے خاتمے کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی حکومت کے خاتمے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو کسی سازش کی ضرورت نہیں انکی اپنی پالیساں ہی انکی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت جو بھی جماعت حکومت سے مک مکاؤ کر یگی سیاسی موت مر جائیگی ۔