پوری پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک نے مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،مرحوم شہزادہ سعود الفیصل پاکستان کے عظیم دوست تھے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی ریاض میں اعلیٰ سطعی سعودی شاہی وفد سے ملاقات میں گفتگو
اتوار 24 اپریل 2016 19:57
اسلام آباد/ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ قریبی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پوری پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر فخر ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہِ سعودی عرب کے دوران ریاض میں اعلیٰ سطعی سعودی شاہی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، سعودی وفد کی قیادت شہزادہ ترکی الفیصل نے کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے سعودی عرب کے سابق وزیرِ خارجہ سعود الفیصل مرحوم کی اعلیٰ خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا، انہوں نے مرحوم شہزادے کو پاکستان کا عظیم دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہزادہ سعود الفیصل پاکستانی عوام کے دِلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔اس موقع پر دونوں اطراف سے تجارتی، اقتصادی، ثقافتی، مذہبی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مختلف تجاویز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.