چنیوٹ‘زمیندار کاچرواہوں کی بکریاں کھیتوں میں گھسنے پر انسانیت سوز تشدد‘ تینوں چرواہے ہسپتال منتقل

اتوار 24 اپریل 2016 19:56

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) ضلع چنیوٹ میں ایک اور زمیندار نے غریب چرواہوں کو کھیتوں میں بکریاں گھس جانے کی عبرتناک سزا دے کر انسانیت سوز واقعہ کی نئی تاریخ رقم کر دی ۔مجبور بے بس تین چرواہے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے رہے مگر ظالم زمیندار نے بیہمانہ تشدد کرکے حالت نازک ہوجانے پر جان چھوڑی تینوں چرواہوں کو نازک ھالت میں ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا گیا علاقہ زمیندار نے کھیتوں میں بکریاں داخل ہونے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تین چرواہوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔

تشدد کی وجہ سے تینوں افراد کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کے علاقہ کوٹ روشن کا صلابت اپنے بھائیوں اکرام اور نجابت کے ہمراہ بکریاں چرا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

کہ علاقہ زمیندار صادق نے انہیں بکریاں اپنے کھیت میں داخل کرنے سے منع کیا۔اسی دوران تین بکریاں پھلانگ کر صادق کی فصل گندم میں داخل ہو گئیں جس پر وہ طیش میں آ گیا جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر صلابت، اکرام اور نجابت پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔

تشدد کے نتیجہ میں تینوں بھائیوں کی حالت غیر ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے جس پر اہل دیہہ نے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا۔ہسپتال میں نجابت کی حالت نازک ہونے کے پیش نظر اسے فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس تھانہ صدر نے صادق کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :