نوازشر یف کے پاس استعفیٰ کے سواکوئی آپشن نہیں ‘ ڈاکٹر طاہر القادری،حکمران خود اقتدار سے الگ نہ ہوئے تو عوام انکی اینٹ سے اینٹ بجھا دیں گے ‘(ن) لیگ خود جمہو ریت کی دشمن بن چکی ہے حکمران کر پشن اور لوٹ مار چھوڑنے کیلئے کسی صورت تیا ر نہیں ، قوم ایسے نااہل حکمرانوں کومزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ‘سربراہ عوامی تحر یک کا انٹرویو

اتوار 24 اپریل 2016 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے پاس استعفیٰ کے سواکوئی آپشن نہیں ‘حکمران خود اقتدار سے الگ نہ ہوئے تو عوام انکی اینٹ سے اینٹ بجھا دیں گے ‘(ن) لیگ خود جمہو ریت کی دشمن بن چکی ہے حکمران کر پشن اور لوٹ مار چھوڑنے کیلئے کسی صورت تیا ر نہیں اور قوم ایسے نااہل حکمرانوں کومزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومتی کمیشن بھی ایک ٹوپی ڈرامہ ہے جس سے حکمرانوں نے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے مگر وہ اس میں ناکام ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اور انکی فیملی کی کر پشن اور لوٹ مار بے نقاب ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اصل سوال یہ ہے اربوں ڈالر کہاں سے آئے اور کیسے باہر گئے ہیں؟ پہلے نیب کو نوٹس لینا چاہیے تھا جس نے منہ پر ٹیپ لگا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وزیر اعظم کا بیٹا آف شور کمپنیوں کا خود اعتراف کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیشن کو اپوزیشن جماعتیں مسترد کر چکی ہیں اس لیے ہم کہتے ہیں کہ نوازشر یف کے پاس استعفیٰ کے پاس کوئی آپشن نہیں انکو آج نہیں تو کل اقتدار چھوڑ کر گھر جانا پڑ یگا ۔

متعلقہ عنوان :