کراچی میں وزیراعلی ہائوس کے باہر ایم کیو ایم کا دھرنا، متحدہ نے مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھ دیئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 اپریل 2016 19:22

کراچی میں وزیراعلی ہائوس کے باہر ایم کیو ایم کا دھرنا، متحدہ نے مطالبات ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) کراچی میں وزیراعلی ہاوس کے باہر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کا دھرنا جاری ہے۔ ایم کیو ایم نے مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھ دیے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ قائم علی شاہ 167 لاپتا کارکنان سے متعلق یاداشت وصول کریں۔ایم کیو ایم نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور ایس ایس پی ساؤتھ تک مطالبات پہنچادیئے۔ متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ خود آکر ملاقات کریں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے باہر آنے تک مظاہرہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔