شور کے نقصانات سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائیگا

اتوار 24 اپریل 2016 18:13

اسلام آباد، عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء ) پاکستان سمیت دنیابھر میں شور کے نقصانات سے آگاہی کا عالمی دن کل 25 اپریل بروز پیرکو منایاجائے گااس دن کے منانے کا مقصد شور سے پیداشدہ ماحولیاتی آلودگی اوراس کے نتیجے میں انسانی زندگی پر مرتب ہونے والے مضر اثرات کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر میں آگاہی واکس ، سیمینارز ،کانفرنسزاور مذاکروں کا اہتمام کیاجائے گا الیکٹرؤنک میڈیا خصوصی پروگرام نشر کریں گے جبکہ پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے

متعلقہ عنوان :