Live Updates

وزارت مذہبی امور کی ہدایت،نجی بنک چھٹی کے باوجود حج درخواستیں وصول کرتے رہے

اتوار 24 اپریل 2016 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر ملک بھر میں نجی بنک چھٹی کے باوجود حج درخواستیں وصول کرتے رہے ،حج درخواستوں کی وصولی 26اپریل تک جبکہ قرعہ اندازی 29 اپریل کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی اتور کے روز بھی بلاناغہ جاری رہی وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر حج درخواستیں وصول کرنے والے 8بنکوں نے ہفتے اور اتوار کے روز بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ملک بھر میں 2لاکھ سے زائد حج درخواستیں نجی بنکوں کی جانب سے وصول کی گئیں ہیں حج درخواستوں کی وصولی کے اخری تاریخ 26اپریل مقرر کی گئی ہے جبکہ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 29اپریل کو وزارت مذہبی امور کے دفتر میں ہوگی ۔۔۔اعجاز خان

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات