پانامہ لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن میں قوم کونئے سرے سے دھوکہ دیا جارہا ہے ،رانا نثار احمد راٹھ

حکومت مشاورت کے بغیر ٹی او آرز بنانے سے باز رہے ،پی ٹی آئی رہنماء

اتوار 24 اپریل 2016 18:09

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء رانا نثار احمدراٹھ نے نے کہا کہ حکمرانوں نے آف شور کمپنیاں بنانے کیلئے قومی ادارے تک بیچ ڈالے ہیں،پانامہ لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن میں قوم کونئے سرے سے دھوکہ دیا جارہا ہے ،حکومت مشاورت کے بغیر ٹی او آرز بنانے سے باز رہے ،حکمرانوں نے پاکستان کے نام پر قرضے لیکر بیرون مملک اثاثے بنائے ،سکینڈل نے شریف خاندان کا کچا چٹھا کھول دیا ہے ،نواز شریف احتساب سے ڈرتے ہیں،جس نے بھی لوٹ مار کی اس کا کڑا احتساب ہونا چاہئے ،ملک میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں،شریف برادران نے پاکستان کے صاف چہرے پرکالی سیاہی پھیر دی ہے ،کرپشن زدہ حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں،نواز شریف مرضی کا ٹی او آرز بناکر کلین چٹ چاہتے ہیں ،تحریک انصاف پیچھا نہیں چھوڑے گی ،وہ اسلام آباد جلسہ میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے اظہار خیال کررہے تھے۔