Live Updates

شریف فیملی اورمسلم لیگ( ن) ہمیشہ احتساب کے عمل سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں،عمران خان وزیراعظم نہ بننے کا قوم سے انتقام لے رہے ہیں ،عمران خان قوم کو ترقی کی راہ سے ہٹاکر انتشار کے راستے پر لے جانا چاہتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا بیان

اتوار 24 اپریل 2016 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ شریف فیملی اورمسلم لیگ( ن) ہمیشہ احتساب کے عمل سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں،عمران خان وزیراعظم نہ بننے کا قوم سے انتقام لے رہے ہیں ،عمران خان قوم کو ترقی کی راہ سے ہٹاکر انتشار کے راستے پر لے جانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو مسلم لیگ( ن )کے رہنما دانیال عزیز نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم نے عمران خان کو 2013میں مسترد کردیا تھا،2018میں بھی مسترد کردے گی اور عمران خان کو دہشتگردی کی کمر ٹوٹنے کا بہت رنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی اورمسلم لیگ(ن) ہمیشہ سرخرو ہوکر نکلے ہیں،عمران خان وزیراعظم نہ بننے کا انتقام لوگوں سے لے رہاہے اورملکی ترقی کی بجائے انارکی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔دانیال عزیز نے کہاکہ جو شامیانوں،کرسیوں،ساؤنڈ سسٹم کا بل ادانہیں کرسکتا وہ قوم کے حقو ق کی بات کرتا ہے،قوم کے حقو ق کی بات کرنے والا پہلے اپنے گریبان میں جھانکے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات