فیصل آباد ،مبینہ طور پر زہر دیئے جانے سے 11سالہ محنت کش بچہ جاں بحق ،ہوٹل مالک گرفتار

اتوار 24 اپریل 2016 17:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) مبینہ طور پر زہر دیئے جانے سے 11سالہ محنت کش بچہ جاں بحق ہو گیا‘ پولیس نے ہوٹل مالک کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ ساہیانوالہ کے نزدیک 11سالہ ہوٹل پر ملازم بچہ بلال احمد ولد نواز احمد اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ بچے کے ورثہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کو زہر دے کر مارا گیا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نعش ہسپتال منتقل کر کے چائے کے ہوٹل کے مالک امجد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :