اسلام آباد،تھانہ کوہسار پولیس کی کاروائی غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی ،ملزم مسیح بوٹا گرفتار

اتوار 24 اپریل 2016 16:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تھانہ کوہسار پولیس کی کاروائی کر کے غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے، کوہسار پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک گھر سے شراب کی بھاری کھیپ موجود ہے ،پولیس نے کارروائی کر کے ایک ہزار سے زائد غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ایک ملزم بوٹا مسیح کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ پولیس نے چند روز قبل بھی بھاری مقدار میں شراب پکڑی تھی ان ملزمان کی نشاندہی پر مزید بھی چھاپے متوقع ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :