Live Updates

سردار سورن سنگھ کا قتل،پی ٹی آئی کے اہم رہ نما بلدیو کمارگرفتار،ڈی آئی جی مالاکنڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 اپریل 2016 16:46

سردار سورن سنگھ کا قتل،پی ٹی آئی کے اہم رہ نما بلدیو کمارگرفتار،ڈی ..

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں تحریک الزام کے اہم رہنما بلدیو کمار کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی مالاکنڈ آزاد خان کے مطابق سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں تحریک انصاف کے اقلیتی رہنما بلدیو کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بلدیو کمار کو تحصیل بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ بلدیو کمار تحریک انصاف کی ٹکٹ پر اقلیتی نشست پر کونسلر منتخب ہوئے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :